فاران احمد: فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے 3 روز پہلے گم ہونے والے بچے کو ڈھونڈ کر اس کے والدین اور مدرسہ کے منتظم کو تلاش کر لیا۔ بچہ اپنے مدرسہ کے طالب علموں کے ساتھ مینار پاکستان پر جمعیت علما اسلام کے جلسہ میں آیا تھا۔
ڈولفن فورس کے ترجمان نے بتایا کہ بچہ فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کو گریٹر اقبال پارک میں روتے ہوئے ملا۔ ٹیم نے 13 سالہ بچے قیصر کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا اور اس سے معلومات حاصل کر کے جھنگ میں اس مدرسے کے منتظم قاری سے رابطہ کیا جو اسے طلبہ کے گروپ کے ساتھ جلسہ میں لایا تھا۔ اپنے والدین اور مدرسہ کے منتظم کے لاہور پہنچنے تک بچہ تحفظ مرکز لاری اڈہ میں رہے گا۔
پارکس میں اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے۔