شہزاد خان: لاہور چیمبر کی سیاست میں بڑی ڈیویلپمنٹ یہ ہوئی کہ اپٹما کے گروپ لیڈر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے لاہور چیمبر کے انتخابات میں کھل کر پیاف فاؤنڈر ایل بی ایف الائنس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ میاں مصباح اور میاں سہیل نثار نے الیکشن میں حمایت کا اعلان کرنے پر اپٹما کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور میں ایپٹما کے آفس میں پیاف فاؤنڈر ایل بی ایف الائنسکے سرکردہ رہنماؤں کی آمد کے موقع پر پیاف فاؤنڈر ایل بی ایف الائنس کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر گوہراعجاز نے کہا کاش کہ آئی پی پیز کے خلاف 10سال پہلے ہی جنگ شروع کر دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں اور ملک کی ترقی کیلئے مل کر چلیں گے۔ اپٹما کے گروپ لیڈر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کامران ارشد کو مرکزی چیئرمین بھی نامزد کردیا۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سیاست میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اپٹما چیمبر کے انٹخابات میں کھل کر کسی گروپ کی حمایت کے لئے سامنے آئی ہے۔
لاہور چیمبر انتخابات کی سرگرمیاں اس وقت عروج پر ہیں۔ پیاف فاؤنڈر ایل بی ایف الائنس کے قائدین کا قافلہ اپٹما آفس پہنچا تو اپٹما کے گروپ لیڈر ڈاکٹر گوہر اعجاز اور چئیرمین کامران ارشد بے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ کاروباری طبقہ کو 10سال قبل متحد ہونا چاہئے تھا ۔ ہماری جنگ آئی پی پیز سےہے۔ ہم پیاف فاونڈر ایل بی ایف الائنس کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔
چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے لاہور چیمبر کے انتخابات میں پیاف فاؤنڈر ایل بی ایف الائنس کی حمایت، ووٹ دینے کا اعلان کردیا ۔کامران ارشد کا کہنا تھا کہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ضروری تھا ۔
اپٹما کے آفس آنے والے پیاف کے وفد میں عرفان اقبال شیخ ،ظفر اقبال چودھری ،سہیل لاشاری ،ایس ایم تنویر ،ذکی اعجاز ،میاں سہیل نثار ،میاں مصباح،شیخ آصف ،شاہد حسن شیخ،عمر سلیم ، معظم رشید ،میاں طارق مصباح وفد میں شامل تھے ۔۔۔ چیئرمین اپٹما پنجاب کامران ارشد ،سینئر وائس چیئرمین اسد شفیع،میاں شفقت موجود تھے ۔ کارپوریٹ امیدوار مجاہد علی ،امجد چودھری ،سابق چیئرمین اپٹما علی احسان،خواجہ خاور رشید ،رحمان عزیز چن ،شہزاد علی ملک ،مومن علی ملک ،عبدالباسط اور دیگر بھی وفد کے ہمراہ تھے ۔
پیاف فاؤنڈر ایل بی ایف الائنس نے چیمبر الیکشن میں 1 سے 15 نمبر سیریل کے امیدوران کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔