حسنین ساجد : کینال بنک ہاؤسنگ سوسائٹی میں گیس کی عدم دستیابی، رہائشی سراپا احتجاج۔ خواتین نے گیس نہ آنے پر سوئی گیس حکام کیخلاف شدید احتجاج کیا۔
کینال بنک ہاؤسنگ سوسائٹی میں سوئی گیس نہ آنےپرسعید بلاک کی رہائشی خواتین سراپااحتجاج رہیں۔خواتین نے کہا صبح اور شام کے اوقات میں گیس نہیں آتی۔اور جب آتی ہے تو پریشر بہت کم ہوتا ہے۔ جس پر کھانا پکانا ممکن نہیں۔خواتین نےمزیدکہا ایل پی جی اور متبادل ایندھن قوت خرید سے باہر ہے۔ اعلٰی حکام نوٹس لےکر سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائیں۔
گیس کی عدم دستیابی، گیس نہ آنے پر شدید احتجاج
11 Sep, 2023 | 10:05 PM