ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں وفد نے سانحہ جڑانوالہ پر بروقت اقدامات کرنے پر اور جڑانوالہ کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ 

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ تمام ریاستی مشینری اقلیتوں کے حقوق  اور تحفظ کے حوالے سے ان کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں،  جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا تا کہ ایسے واقعات کا سد باب ہو سکے۔ 

نگران وزیراعظم نے کہا کہ اقلیتی برادری اپنے مسائل اور تجویز حکومت تک پہنچائے تاکہ ان مسائل کا ممکنہ حل کیا جا سکے، ہمارا آئین ذات پات, نسل اور رنگ کے امتیاز کے بغیر تمام شہریوں کو سماجی, مذہبی, سیاسی اور معاشی حقوق دیتا ہے، ایک دوسرے کے عقیدوں کے احترام سے ہی پر امن اور خوشحال  معاشرے   کی تشکیل ہو سکتی ہے، انتہا پسندی کو ختم کرنے کے لیے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ 

وفد نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے جناب خالد جارج کی بطور نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق تقرری کو خوش آئند قرار دیا۔