سٹی42: وارسک، پشاور میں دہشتگردوں کے چھپ کر بزدلانہ وار میں پاک فوج کے لانس نائیک شہید ہو گئے اور تین جوان زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں لانس نائیک عبدالرحمان شہید، تین جوان زخمی ہو گئے۔
اس بزدلانہ دہشت گرد حملے میں تین معصوم شہری بھی زخمی ہوئے۔
شہید لانس نائیک عبدالرحمٰن کی عمر 29 سال تھی اور وہ بنوں کے علاقہ سے تعلق رکھتے تھے۔
اس حملہ کے فوراً بعد دہشت گردوں، سہولت کاروں کے خلاف علاقے میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا جو ابھی جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ایسی قربانیاں دہشت گردی ختم کرنے کے عزم کومزید مضبوط کرتی ہیں۔