سٹی42: کپتان بابر اعظم نے کولمبو میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلہ کے کرشیل میچ میں انڈیا کے بڑے ٹارگٹ کو کامیابی سے چیز کرنے کے لئے فول پروف سٹریٹیجی بنا لی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے کولمبو میں پاکستان ٹیم کے کپتان، کھلاڑیوں اورر ٹیم کے مشیروں کے درمیان مشاورتی سیشن کے حوالہ سے بتایا کہ امید کی کرن بہت روشن ہے۔ پاکستانی ٹیم پہلے اوور سے ہی رن ریٹ کو چیز کرتے ہوئے آگے بڑھے گی اور اوپنرز مکمل اعتماد کے ساتھ ٹارگٹ سے زیادہ رن ریٹ حاصل کرنے کے لئے کھیلیں گے۔
کپتان بابر اعظم کی سٹریٹیجی پر اوپنرز امام اورفخر زمان نے پہلے اوور سے ہی عمل شروع کر دیا ہے۔ امام الحق نے پہلے اوور میں ہی چوکا مارا اور جارحانہ سٹروکس کھیلنے سے ابتدا کی، دوسرے اینڈ پر فخر زمان کو البتہ اپنا کھاتہ کھولنے میں تین اووروں تک کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ فخر ابتدا میں محفوظ کھیلنے اور ساتھی امام الحق کو سٹروکس کھیلنے کا موقع دے رہے تھے۔ جسپریت بومرہ کے غیر معمولی خطرناک دوسرے اوور کو پاکستانی اوپنرز کی رن بنانے کی رفتار قدرے کم کی لیکن ان کے تیسرے اوور کی تیسری گیند پر امام الحق وکٹ نہ بچا سکے۔