ویب ڈیسک: مریدکے کی آبادی ریانپورہ میں بجلی کی ہائی ٹرانسمشن لائن کادھماکہ، نوجوان شدید بری طرح جھلس گیا۔
مریدکے کی ملحقہ آبادی ریان محلہ حسین ٹاؤن کے اوپر سے ہاٹی ٹرانسمشن لائن گزر رہی ہے جو آبادی میں واقع مکانوں سے 5فٹ اوپر ہے۔ گزشتہ روز تیز دھوپ کے باعث تاریں سپارک ہوئیں جسکے نتیجہ میں زور دار الیکٹرک دھماکہ ہوا، دھماکے سے ایک ساحل نامی نوجوان جھلس گیا۔
دھماکے سے غریب کا گھر تباہ ہوگیا، چھت کا لینٹر پھٹ گیا ،دروازے کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، بجلی اور گیس کے میٹ بھی پھٹ گئے۔
دھماکے میں جھلسنے والہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ غریب محنت کش ساحل چھ بچوں کا باپ تھا۔ ساحل کی موت کی خبر سن کر علاقہ میں کہرام مچ گیا۔