سٹی42: لاہور میں اچھے تعلیمی نتائج کے لئے مشہور نجی کالج کے سٹوڈنٹس نےساتھی طالب علم کو اغوا کرلیا۔تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔طالبعلموں کے خلاف اغوااور دیگردفعات کےتحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔طلبہ کے ساتھ طالب علم پر تشدد کرنے کی فوٹیج وائرل ہوگئی۔
نجی کالج کے سٹوڈنٹس نے ساتھی طالبعلم کواغواکرکے تشدد کا نشانہ بنادیا۔ ہربنس پورہ میں نوجوان پر تشدد کرتے ہوئےملزمان کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔پولیس نے طالبعلم کےوالدکی مدعیت میں دانیال گجر سمیت 15 سےزائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔مقدمہ میں اغوا اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آرکے متن کےمطابق ملزمان نے شیشہ کیفے نہ جانے پرساتھی طالبعلم پر تشدد کیا۔ملزمان نے ساتھی طالب علم کو اغوا کیا۔ اورپھر تشدد کیا ۔
اچھے نجی کالج کے طلبہ نے شیشہ کیفےنہ جانے پر ساتھی طالبعلم کو اغوا کر لیا
11 Sep, 2023 | 06:00 PM