حافظ دلاور : میانوالی کی خاتون پولیس ملازم کےستانےپر لاہورپریس کلب پہنچ گئی۔ پریس کانفرنس میں کہاپولیس ملازم مبینہ طور پرسودکےپیسےواپس کرنےکےباوجود ہراساں کررہاہے۔ بیٹےپرناجائزمقدمہ بنادیا۔ خاتون نے آئی جی پنجاب سےانصاف دلوانےکی اپیل کی ہے۔
میانوالی کی خاتون قمرسلطان بی بی نے لاہور پریس کلب کےنثار عثمانی آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کی۔ خاتون نےکہاپولیس ملازم محمد عمران سےمبینہ طور پر سودپر3لاکھ روپے لیے۔ اور چھ لاکھ واپس کر دیے۔لیکن مزید3لاکھ روپیہ مانگ رہا ہے۔خاتون نےمزیدکہامحمد عمران مبینہ طور پر گھر سے پانچ لاکھ کے زیورات بھی لے گیا۔
اوربیٹے محمد جابر حسین پر مقدمہ بنا دیا۔مزید ناجائز مقدمات میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ڈی پی او میانوالی کے پاس بھی بار بار پیش ہوچکی۔مگر انصاف نہیں مل رہا ۔خاتون نے آئی جی پنجاب سےنوٹس لیکرانصاف دلوانےکامطالبہ کیاہے۔