شہزاد خان : ڈالر کے بعد سونے کی قیمتوں میں بھی واضح کمی آگئی ہے ، کاروباری ہفتے کے پہلے دن سونے کی قیمت میں 5000 روپے کی مزید کمی ہوگی ہے۔
صوبائی دارلحکومت کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے سوموار کے روز سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے کمی ہوئی جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 8 ہزار روپے میں فروخت ہوا اور 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 90 ہزار 667 روپے میں فروخت ہوا اور 21 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 82 ہزار روپے رہی اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2 ہزار 760 روپے رہی ۔جیولرز برادری نے کہا کہ آرمی چیف کی کاوشوں کی بدولت ڈالر کی قدر کم ہوئی اور سونا بھی مزید سستا ہوا
ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، ریکارڈ ٹوٹ گئے
11 Sep, 2023 | 04:39 PM