حارث رؤف آج باولنگ نہیں کریں گے

11 Sep, 2023 | 04:35 PM

سٹی42: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلہ میں پاکستان انڈیا میچ میں شاہینوں  کےمداح حارث رؤف کی باولنگ دیکھنے سے محروم رہیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایشیا کپ پاک بھارت میچ شروع ہونے کی صورت میں حارث روف باولنگ نہیں کرسکیں گے۔

کرکٹ کے مبصرین حارث رؤف کو چوٹ لگ جانے کے سبب باولنگ نہ کر سکنے کو ٹیم پاکستان کے لئے بڑا دھچکا قرار دے رہے ہیں۔خدشہ ہے کہ حارث رؤف بھارت کے ساتھ میچ کے بعد بھی ایشیا کپ سپر فور کے میچز میں بولنگ نہیں کرائیں گے
گذشتہ روز ان کے بازو میں کھچاؤ آ گیا تھا، ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دے دیا
مزید طبی معائنے کے لیے حارث رؤف کے اسکینز سمیت ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
حارث رؤف نے گذشتہ روز 5 اوور کیے جن میں 27 رنز ہوئے، وہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے تاہم ان کی اکانومی تسلی بخش تھی۔

پ اکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی ایم آر آئی کی گئی جو کلیئر آئی ہے تاہم ٹیم کے کپتان اور حارث رؤف کا فیصلہ ہے کہ حارث رؤف احتیاطاً آج میچ میں باولنگ نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں