اچھی خبر ڈالر کی قیمت میں کمی ،روپے کی قدر بحال ہونے لگی

11 Sep, 2023 | 04:30 PM

سٹی 42: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ۔

انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہو گیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے سستا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 304 روپے سے کم ہوکر 300 روپے تک گرگیا ۔ یورو 325 روپے پر برقرار  رہا ، برطانوی پاونڈ 2 روپے کمی سے 379 روپے کا ہوگیا ۔درہم 2.80 روپے سستا ہوکر 82.50 روپے تک گرگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 1.60 روپے سستا ہوکر 79.20 روپے تک گرگیا۔ 

اسٹیٹ بینک  کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 79پیسے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 302 روپے سے نیچے آگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 302.95 روپے سے کم ہوکر 301.16 روپے پر بند ہوا۔

مزیدخبریں