وقاص احمد :علاج کیلئے جناح ہسپتال آئے شہری کا دھوکہ دہی سے گردہ نکالنے کا معاملہ ،گارڈن ٹاون پولیس نے پاکپتن کے عمر کا گردہ نکالنے والے گروہ کا ایک فرد گرفتار کر لیا ۔
تفصیلا ت کے مطا بق مقدمے میں نامزد 4 ملزمان تاحال پولیس کی پہنچ سے دور ہیں گارڈن ٹاؤن پولیس نے متاثرہ شخص عمر فرید کی مدعیت میں 8 اگست کو مقدمہ درج کیا تھا۔
متاثرہ شہری کے مطابق ملزم مشتاق نے ڈاکٹر ظفر کے کہنے پر گردہ نکالا ،شہری کے الزام کے مطابق پیٹ میں درد کا علاج کرنے کی بجائےاس کا گردہ نکال لیاگیا ۔
4 جولائی شدید پیٹ درد کی وجہ سےجناح ہسپتال گیا تھا ،مشتاق نامی شخص آیا اور ڈاکٹر ظفر کے پاس لے گیا ،ملزمان نے بے ہوش کرکے گاڑی میں بیٹھایا اور نامعلوم مقام پر لے گئے ،ہوش میں آنے پر مجھے 20 ہزار دیئے اور کہا صحت کارڈ کے بقایا جات ہیں ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔