مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 32 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری

11 Sep, 2023 | 04:12 PM

ویب ڈیسک :  پنجاب کی نگراں حکومت نے مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 32 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اجرت بورڈ  نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کا مسودہ اپریل میں تجویز اور سفارشات کے لیے بھیجا تھا۔  26 اگست کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی تجویز کابینہ کے اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ دیا۔

نگران پنجاب حکومت نے آج صوبے بھر میں تمام رجسٹرڈ لیبرز اور ورکرز کی کم از کم اجرت 32000 ماہانہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سیکرٹری لیبر فیصل فرید کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ محکمہ لیبر اپنے تمام کارکنان کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ہے اور کم از کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ ہونے پر سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مزیدخبریں