ڈپٹی چئیرمین نیب نے بھی استعفیٰ دیدیا

11 Sep, 2023 | 03:48 PM

Imran Fayyaz

( عثمان خان)چئیرمین نیب آفتاب سلطان ،پراسکیوٹر جنرل اصغر حیدر کے بعد ڈپٹی چئیرمین نیب بھی مستعفی ہو گئے۔

 ذرائع کے مطابق  ڈپٹی چئیرمین نیب ظاہر شاہ نے استعفیٰ دیدیا،ڈپٹی چئیرمین نیب نے اپنا استعفی چئیرمین نیب کو جمع کرا دیا،ذاتی وجوہات کی بنا پر ظاہر شاہ مزید کام جاری نہیں رکھنا چاہتے تھے،بعض کرپشن کیسز میں اختلاف کے باعث مزید کام جاری نہیں رکھنا چاہتے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چئیرمین نیب ظاہر شاہ کا استعفی قبول ہونے کے بعد ریٹائرڈ آفیسر کو ڈپٹی چئیرمین کے عہدے پر فائز کیا جائے گا۔

مزیدخبریں