ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیلٹی سٹورز سے آٹے کی خریداری شہریوں  کیلئے وبال جان بن گئی 

یوٹیلٹی سٹورز سے آٹے کی خریداری شہریوں  کیلئے وبال جان بن گئی 
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)غریب اور سفید پوش شہریوں کیلئے مہنگائی وبال جان بن گئی ،بجلی کے بھاری بھرکم بلوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں صارفین کے بس سے باہر ہوگئیں ، شہری کہتے ہیں یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا لینے کیلئے دیگراشیائے خورونوش خریدنے کی شرط ختم کی جائے۔

شہر سمیت ملک بھر میں جاری بدترین مہنگائی نے غریب طبقے کی پہلے ہی جان نکال کر رکھ دی ہے ،اشیائے ضروریہ کی خریداری کیلئے آنیوالے شہری اوپن مارکیٹ اور یوٹیلیٹی سٹورز پر جیبیں ٹٹولتے نظر آتے ہیں ۔اور اوپر سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے غریبوں کی مشکلات دُگناکرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹے کی خریداری دیگر اشیائے ضروریہ کے خریدنے سے مشروط ہونے سے غریب طبقہ پریشان ہے۔ کہتے ہیں کہ اگر دیگر اشیا خریدنے کے پیسے نہ ہوں تو کیا آٹا بھی نہ خریدیں ۔
بیس کلو کا تھیلا 2400 اور دس کلو 1283 روپے کا ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ اگر آٹا ہی خریدنے کے پیسے پورے ہوجائیں تو غنیمت ہے،جب تک دیگر اشیا نہ لیں یوٹیلیٹی سٹورز کا عملہ آٹا بھی نہیں دیتا ،کیا بچے بھوکے شہریوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت ملکر یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات کرے ،غریب طبقہ 2 وقت کی روٹی سے بھی محروم ہوگیا ہے ۔