ایشیا کپ؛ بھارتی لڑکیاں بھی بابراعظم کی فین

11 Sep, 2023 | 01:37 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کا اہم میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ریزرو ڈے پر کھیلا جانا ہے جس کے لیے دونوں ٹیموں کے شائقین دوسرے ممالک سے کولمبو پہنچ چکے ہیں۔

پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے ممبئی سے آئی بھارتی لڑکیاں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی فین نکلی۔بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں صحافی نے بابراعظم سے متعلق سوال پوچھا تو نیہا نامی لڑکی نے جواب میں کہا کہ ’’دراصل میں ہوں تو بھارت کے شہر ممبئی سے لیکن بابراعظم کی بہت بڑی فین ہوں‘‘۔

مزیدخبریں