ویب ڈیسک : ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کا اہم میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ریزرو ڈے پر کھیلا جانا ہے جس کے لیے دونوں ٹیموں کے شائقین دوسرے ممالک سے کولمبو پہنچ چکے ہیں۔
پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے ممبئی سے آئی بھارتی لڑکیاں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی فین نکلی۔بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں صحافی نے بابراعظم سے متعلق سوال پوچھا تو نیہا نامی لڑکی نے جواب میں کہا کہ ’’دراصل میں ہوں تو بھارت کے شہر ممبئی سے لیکن بابراعظم کی بہت بڑی فین ہوں‘‘۔
Indian girls became big fans of Babar Azam and they said that Babar is Babar, they came from Mumbai only for Babar Azam.#BabarAzam #PAKvIND #INDvPAK #INDvsPAK #BHAvsPAK #AsiaCuppic.twitter.com/vUxgUtY0dW
— Vikrant Gupta (@VikrantGupta73_) September 11, 2023
صحافی نے پوچھا کیا وجہ ہے کہ صرف بابر ہی پسند کیوں؟ جس پر لڑکی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’’بابر بابر ہے، پتہ نہیں کیوں اور ویرات کوہلی تو شادی شدہ ہے‘‘۔لڑکی کے ساتھی دوست بھی بابراعظم کے فین تھے جو پاکستانی کپتان کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکتا تھا لیکن شائقین بارش سے لطف اندوز ہوئے۔ میچ آج ریزرو ڈے پر مکمل کیا جائے گا۔