ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائداعظم کا یومِ وفات، صدر مملکت اور نگراں وزیراعظم کا ’بانی پاکستان‘ کو خراجِ عقیدت پیش

قائداعظم کا یومِ وفات، صدر مملکت اور نگراں وزیراعظم کا ’بانی پاکستان‘ کو خراجِ عقیدت پیش
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک  : صدر مملکت عارف علوی اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے قائد اعظم محمد علی جناح کو ان کی 75 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 75 ویں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے قائدِ اعظم کے یوم وفات پر بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم قائدِاعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ،قائدِ اعظم نے امن، قانون کی بالادستی، اقلیتوں کےحقوق کی وکالت کی اور بھرپور انداز میں مسلمانان ہند کا مقدمہ لڑا۔

 صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے قائدِ اعظم کے سنہری اُصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم وفات پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئےآزاد ریاست کا خواب کبھی پورانہ ہوتا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قائداعظم محمد علی جناح کو ان کے 75 ویں یومِ وفات پر خراج عقیدت پیش کیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم صدیوں میں پیدا ہونے والے کرشماتی لیڈر اور سیاسی مدبر تھے، پاکستان پیپلز پارٹی قائداعظم کی سیاسی سوچ اور فلسفے پر عمل پیرا ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور نگراں وزیراعلی مقبول باقر نے مزار قائد پر حاضری دی ، اس موقع پر میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کیساتھ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد بھی موجود تھے۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے اپنے پیغام میں کہا بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزارپرحاضرہوئے، قیام پاکستان سے آج تک جوقائد نے فرمایا ہم نے عہدکیاہے، قائد کے اصولوں پرپاکستان کولیکرچلیں گے، تمام سیاسی جماعتیں ایک ٹیبل پربیٹھیں۔

Ansa Awais

Content Writer