سٹی 42:کینٹ کچہری عدالت ، غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف عدالت کا بڑا حکم،عدالت نے غیر قانونی طور پر شکار کیے گئے پرندوں کو ازاد کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق جوڈیشل مجسٹریٹ محمد رمضان ڈھڈی نے کیس پر سماعت کی،محکمہ وائلڈ لائف افسر ابھی ان پرندوں کو ازاد کرے ۔
عدالت نے غیر قانونی طور پر پرندوں کا شکار کرنے والے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،ملزمان میں کبیر اشرف ، رحمت علی اور دانیال شامل تھے۔
بعد ازاں ضمانتی مچلکے دینے پر عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔