ویب ڈ یسک : اجلاس کو بھارتی وزیر اعظم نے ذاتی تشہیر اور اگلے سال کے انتخابات کے لیے بے دریغ استعمال کیا،نئی دہلی میں 2 روزہ جی 20 سربراہی اجلاس پر عالمی ذرائع ابلاغ نے تجزیے اور تبصرے کیے ہیں۔
الجزیرہ نے تبصرہ میں کہا کہ امریکا، سعودی عرب، یورپ، مشرق وسطیٰ اور ہندوستان کو جوڑنے والے جدید دور کے اسپائس روٹ کی تشکیل کا مقصد اسرائیل اور سعودی تعلقات کو معمول پر لانا ہے۔
برطانوی اخبار دی گارڈین نے لکھا کہ اجلاس کو بھارتی وزیراعظم نے ذاتی تشہیر اور اگلے سال کے انتخابات کے لیے بے دریغ استعمال کیا۔
جی 20 اجلاس: مودی سرکار کی عالمی رہنماؤں سے کچی آبادیاں چھپانے کی ناکام کوشش
دی گارڈین نے مزید کہا کہ مودی کا گھمنڈی انداز، ہندو اکثریتی تعصب، کشمیر اور منی پور میں انسانی حقوق کی بے توقیری، بھارت کے ساتھ کاروبار کر نے والے کسی بھی ملک کے لیے باعث شرمندگی ہے۔
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق جی 20 میں اٹلی نے چین کے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے سے نکلنے کا اشارہ دیا ہے۔