ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی تارکین وطن پر کریک ڈاون کا آغاز، سندھ میں درجنوں افغانی گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سندھ رینجرز نے غیر قانونی طورپرمقیم تارکین وطن افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔  اسنیپ چیکنگ کے دوران 41 غیر قانونی مقیم تارکین وطن افراد  کو گرفتار کر لیا گیا۔

 ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ گرفتار افراد میں مرد، عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

 ترجمان نے بتایا کہ شناختی کوائف کی جانچ پڑتال پر25افراد سے زائدالمعیاد افغانی شناختی کارڈ برآمد ہوئے۔ ان شناختی کارڈ وں پر بلوچستان کا پتہ درج ہے۔ دیگر 16 افراد کو شناختی دستاویزات مہیا نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

 سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ  گرفتار افراد کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے جن عناصر کے بارے میں انہیں یقین ہو کہ یہ پاکستانی شہری نہین اوورر غیر قانونی طور پر مقیم ہیں ایسے عناصر کے بارے میں فوری اطلاع دیں۔ ایسی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دی جاسکتی ہے۔ رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا میسج کرکے بھی اطلاع دی جاسکتی ہے۔

ترجمان رینجرز نے یقین دلایا کہ اطلاع دینے والا کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔