ویب ڈیسک: مراکش میں جمعےکی رات 6.8 شدت کے زلزلہ کے بعد اب تک ہلاکتوں کی تعداد 2100 تک پہنچ گئی ہے جبکہ بہت سے لوگ اب تک زلزلہ سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبہ میں دبے ہوئے ہیں اور دو ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے نصف کی حالت ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی سخت کوششوں کے باوجود مخدوش ہے۔
مراکش میں زلزلہ نے زمین ہی نہیں بلکہ حساس انسانوں کے ضمیر بھی جھنجوڑ کر رکھ دیئے، زلزلہ زدہ بے گھر افراد کی مدد کے لئے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مراکش میں اپنے لگژری ہوٹل کے دروازہ کھول دیئے۔
رپورٹس کے مطابق رونالڈو نے مراکش میں اپنا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کیلئے کھول دیا اور مراکش شہر میں رونالڈو کا لگژری ہوٹل زلزلہ متاثرین کوپناہ فراہم کر رہا ہے۔
رونالڈو کا ہوٹل 4 اسٹار ہے جس میں سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر اور ریسٹورنٹ کی سہولیات بھی موجود ہیں۔ اس وقت یہ ہوٹل زلزلہ سے بے گھر ہونے والے افراد کا کیمپ بنا ہو اہے اورر عارضی پناہ کے ضرورت مند مراکشی شہریوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔