وزیر اعلیٰ پنجاب کا خالد  چوک انڈرپاس  کیولری گراؤنڈ منصوبے کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا

11 Sep, 2023 | 12:15 AM

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے خالد  چوک انڈرپاس  کیولری گراؤنڈ منصوبے کا دورہ کیا۔ 

وزیر اعلی محسن نقوی نے پہلے ہی روز پراجیکٹ پرتعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو پراجیکٹ  کے بارے میں کمشنر لاہور ڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ خالد بٹ چوک پر دو رویہ، دولین پر مشتمل انڈرپاس تعمیر کیا جا رہا ہے۔ خالد بٹ چوک انڈرپاس کی لمبائی 540میٹر اور چوڑائی 15.8میٹر ہوگی۔

وزیراعلی محسن نقوی نے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ  تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے،  شہریوں کو متبادل ٹریفک پلان اور روٹ سے آگاہ رکھا جائے۔ 

واضح رہے کہ صوبائی وزراء اظفر علی ناصر،عامر میر، کنٹریکٹر، چیف انجینئر ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں