لاہور؛ بھتیجے کے ہاتھوں چچی اور محلے دار نے شہری قتل کر دیا

11 Sep, 2022 | 07:33 PM

M .SAJID .KHAN

(عابد چودھری) شادباغ میں جھگڑے پر محلے دار نے فائرنگ کر کے ابصار نامی شخص کو قتل کر دیا۔دوسری جانب گھریلو تنازعہ پر بھتیجے نے چچی کو قتل کر دیا،ملزم گھر سے قیمتی سامان بھی چرا کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق شادباغ میں محلے داروں کی فائرنگ سے شہری قتل ہو گیا۔ ملزمان نے 50 سالہ ابصار کو گھر کی چھت پر قتل کیا جس کے باعث وہ موقع پر دم توڑ گیا۔ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اکرم پارک شادباغ کے رہائشی ابصار کا محلے دار سے جھگڑا ہوا تھا۔

دوسری طرف   سندر میں گھریلو تنازعہ پر بھتیجے نے چچی کو قتل کرکےملزم گھر سے قیمتی سامان بھی چرا کر فرار ہو گیا،پولیس کا کہناتھا کہ بھتیجے کے ہاتھوں چچی کے قتل کا واقعہ سندر میں پیش آیا۔

60 سالہ مقتولہ بی بی کو اس کے بھیتجے نیاز نے چھری کے وار کر کے قتل کیا، ملزم نے اپنی چچی کے گھر ہی رہائش پذیر تھا،پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں