(ویب ڈیسک )پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت متاثرینِ سیلاب کی بحالی کے لیے شب و روز کوشاں ہے، ان کے گھروں کی تعمیر کے لیے نقد رقوم دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب کے زیرِ اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ایمرجنسی میں تمام ادویات مفت کر دی گئی ہیں، ریسکیو 1122 سروس کو مزید بہتر بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں، روز سوچتا ہوں کہ عوامی فلاح کا کوئی کام کر سکوں۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ صحافیوں کی بہبود کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، پریس کلب کے ممبر صحافیوں کے لیے آپریشن بھی فری کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ صحافیوں کی بہبود کے لیے ایسے قوانین بنائیں گے جو کوئی حکومت تبدیل نہ کر سکے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پنجاب حکومت سب کو سکھ دے گی۔