ایشیاء کپ فائنل: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی

11 Sep, 2022 | 06:42 PM

Abdullah Nadeem

(ویب ڈیسک): سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ کا ٹائٹل چھٹی مرتبہ اپنے نام کر لیا۔

 دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل  میچ میں پاکستانی کپتانی بابر اعظم نے ٹاس جیتااور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 170بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 171سکور کا ہدف دیا۔

سری لنکا کی طرف سے راجہ پاکسا نے 71رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ دھننجایا ڈی سلوانے 28رنز بنائے ، کوشل مینڈس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ،نسانکا8رنز بنا کر کیچ دے بیٹھے۔داسن شاناکا2،گناتھیلاکاایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی طرف سے حارث روف نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ ، شاداب خان اور افتخار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ 

  پاکستان کی ٹیم 147رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 55افتخار احمد نے 32رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حارث رؤف 13رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مزیدخبریں