(محمدساجد) پاکستان معروف کامیڈین سٹیج اداکار افتخار ٹھاکر کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، ان کے چاہنے والے پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں، ٹھاکر کی مقبولیت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستانی ڈراموں، فلموں کے علاوہ وہ بھارتی پنجابی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں وہ گانے پر ڈانس کررہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان معروف کامیڈین سٹیج اداکار افتخار ٹھاکر نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا، جس پر ان کو کافی شہرت ملی، اپنی مزاحیہ اداکاری کی بدولت ان کو بھارتی پنجابی فلموں میں بھی کام کرنے کا موقع ملا، ٹھاکر کی کمال اداکاری نے بھارتی عوام کو دل بھی جیتے اور فلم نگری کی مشہور شخصیات نے بھی ان کی اداکاری کی تعریف کی، یہی وجہ ہے کہ ان کو مزید کام کرنے کی آفرملی۔
بھارت کی متعدد پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد وہ اپنے نئے پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ان کے ہمراہ کچھ بھارتی پنجابی فلموں کے اداکار ہیں، ویڈیو کے بیگ گراؤنڈ میں " کالا چشمہ" گانا بھی چل رہا ہے، افتخار ٹھاکر گروپ میں کھڑے لوگوں سے آگے نکل کرآتے ہیں اور گھٹنوں کے بل کمر ہلا کر ڈانس ٹھمکے لگانا شروع کردیتے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ افتخار ٹھاکر پاکستانی اسٹیج اداکار ہیں۔ ان کا تعلق میاں چنوں سے ہے۔ ٹھاکر ایک گاڑیوں کی ورکشاپ میں کام کرتے تھے۔ انہوں نے لاہور میں واقع مزاحیہ سٹیج ڈراموں میں قابل ذکر کام کیا۔ انہوں نے اردو، پنجابی اور پوٹھوہاری سمیت مختلف زبانوں میں کئی سٹیج ڈراموں اور ٹیلی فلموں میں کام کیا۔ "میکی کھڑو انگلینڈ سیریز" ان کی ایک کامیاب ٹیلی فلم تھی جس نے پوٹھوہاری اور کشمیری کمیونٹی بڑی پذیرائی حاصل کی۔