(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان کی نیوز کانفرنس کرتے کہا کہ بجلی اور تیل کی قیمتیں کم ہونگی اور مہنگائی بھی کم ہوگی،ملک میں جو لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے وہ اس وقت روٹین کےطابق ہو رہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے گوجرانوالہ میں نیوز کانفرنس کرتے کہا کہ جلد بجلی اور تیل کی قیمتیں کم ہونگی اور مہنگائی بھی کم ہوگی، ہم نے موسم گرما میں ہر ممکن کوشش کر کے لوڈشیڈنگ کو کنٹرول کیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔ سیلاب کے نتیجے میں جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس کے نتیجے میں بجلی کا نظام بحال کر دیا گیا ہے۔
سیلاب کی وجہ سے اب کہیں بھی بجلی بند نہیں ہے، سیلاب کی وجہ سے جعفر آباد نصیر آباد اور سندھ کے کچھ علاقوں میں ہم نے خود بجلی بند کی ہے، دادو خضدار لائن گر گئی تھی اس کو وزیر اعظم کی ہدایت پر فوری بحال کیا،کے پی کے علاقوں میں بھی مکمل طور پر بجلی بحال ہو چکی ہے،بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بجلی بند کرنے کا مقصد لوگوں کے جان اور مال کو محفوظ بنانا ہے۔
ے پی کے کے علاقوں میں بہہ جانے والے کھمبے بھی بحال ہو چکے ہیں، دادو کے گرڈ اسٹیشن کے گرڈ ہم نے مٹی کی دیوار بنائی ہے جس سے پانی نہ جائے، دادو کے گرڈ اسٹیشن کی طرف ایک اور سیلابی ریلے آ رہا ہے،ملک میں جو لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے وہ اس وقت روٹین کےطابق ہو رہی ہے،فساد اجتماع آپ نے دیکھا ہے اس پر کروڑ وں روپے لگائے ہے۔
لوگ اس وقت جب ہم فسادی خان کی باتیں سن رہے تھے تب ہم دادو کا گرڈ اسٹیشن بچا رہے تھے،کاش جلسہ پر 10 کروڑ روپے جو لگائے گئے ہیں وہ سیلاب زد گان تو دئیے جاتے، سیلاب زدہ علاقوں میں پیسے دینے کے لیے حکومت پنجاب کے پاس پیسے نہیں ہیں لیکن 30 کروڑ سے نئی گاڑیاں خریدی جا رہی ہے۔
ہم نے 16 لاکھ گھر بنانے ہیں لوگوں کو راشن بھی دینا ہے جو ہم دے رہے ہیں،کل جو فسادی تقریر ہوئی اس میں سیلاب کا کوئی ذکر نہیں ہے،ہمیں یہ بتا دیتے کہ کسان اگلے سیزن میں گندم کیسے اگا سکتے تھے،عمران خان نے عوام کے فلاح کے لیے کوئی ایک لفظ نہیں بولا،فسادی خان تشہیر کے ذریعے عوام کو گمراہ بنا رہے ہیں۔
وہ یہ نا بتا سکے کہ انہوں نے 4 سال میں کیا کیا ہے،آج جن معاملات سے عوام کو تکلیف ہے اس پر فسادی خان کا ٹھپہ لگا ہے،آئی آیم ایف کے معاہدے پر عمران خان کے دستخط موجود ہیں،آج تک فسادی خان نے توشیہ خان کا کوئی جواب نہیں دیا،آدیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق فسادی حکومت ہے دور میں 140 روپے کا گھپلہ کیا گیا ہے ۔
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا مزید کہناتھا کہ ہم وقت کے ساتھ عوام کے سامنے تمام معاملات رکھیں گئے،گوجرانوالہ نواز شریف کا قلعہ تھا ہے اور رہے گا، بجلی کے 74 فیصد صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے،ہم نے اس ملک کو دیوالیہ سے بچایا ہے،جنہوں نے کام نہیں وہ بھی سامنے ہو چاہیے جس نے کام کیا ہے وہ بھی ہمارے سامنے ہونا چاہیے۔