ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگی سینیٹر افنان اللہ خان کے برادر نسبتی اغوا

Senator Afnan Ullah Khan
کیپشن: Senator Afnan Ullah Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان کے برادر نسبتی کو اسلام آباد سے اغوا کر لیا گیا۔

سینیٹر افنان اللہ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ گزشتہ شب میرے بردارنسبتی طلحہ کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ٹو سے اغوا کیا گیا۔

لیگی سینیٹر نے سوشل میڈیا پر اپنے برادر نسبتی کے علاوہ ایک مبینہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں طلحہ اسد کو اغوا کر کے لے جایا گیا اور بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔