(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک اتحاد کے چئیرمین چودھری اورنگزیب نے اپنی پارٹی پی ٹی آئی میں باقاعدہ طور پر ضم کردی۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اوکاڑہ میں این اے 137 سے پاکستان تحریک اتحاد پارٹی کے چئیرمین چودھری اورنگزیب نے سابق وزیراعظم اور پارٹی چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کی اور پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا۔
بیان کے مطابق اس موقع پر وائس چئیرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ عمران خان کی جانب سے چودھری اورنگزیب کو پارٹی میں خوش آمدید کہا گیا۔