ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف علی سے تلخ کلامی؛ افغان باؤلر کا نیا موقف آگیا

Asif Ali and Fareed Ahmad punished for breaching ICC Code of Conduct
کیپشن: Asif Ali & Fareed Ahmad
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی 20 ایشیاء کپ 2022ء کے سب سے سنسنی خیز میچ کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ اس وقت پیش آیا جب افغانستان کے باؤلر فرید ملک نے وکٹ لینے کے بعد پاکستانی بلے باز آصف علی سے بدتمیزی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی اور پی سی بی چیئرمین کا ردعمل بھی آیا تھا۔

تفصیلات کےمطابق ایشیا کپ 2022 کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے افغانستان کا غرور خاک میں ملا دیا تھا، اس میچ کے دروان ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس پر جیت افغانستان کی بجائے پاکستان کا مقدربنی، میچ میں قومی کرکٹ محمد آصف کے ایک چھکا لگانے کے بعد دوسری بال پر وہ کیچ آؤٹ ہوئے تو افغانی باؤلر فرید ملک نے ہوش کھوتے قومی بلے باز کو برا بھلا کہ جس پر آصف نے برداشت کیا اور مزید تلخ کلامی سے گریز کرتے چلے گئے۔

ویڈیو کے سامنے آنے پر کرکٹ شائقین نے افغانی باولر کے اس رویے پر سخت سوالات اٹھائے جبکہ بھارتی اور افغانی عوام نے محمد آصف پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا، پاکستانی کرکٹ سائقین نے سوشل میڈیا پر افغانی باؤلر کی خوب کلاس لی۔

بعد ازاں اپنی غلطی کا احساس ہونے پر  باؤلر فرید ملک نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر پاکستانی بلے باز آصف علی اور شائقین سے اپنے رویے پر معافی مانگی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو کیا غلط کیا لیکن وہ ہمیشہ سے پاکستان کی ٹیم کو سپورٹ کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer