ویب ڈیسک:پاکستان کے مقبول ٹک ٹاکرجوڑے چوہدری ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے گھر بڑی ڈکیتی ہوئی اور ڈاکو زیور اور نقدی سمیت گھر کا یو پی ایس تک ساتھ لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں چوہدری ذوالقرنین نے اپنے وی لاگ میں گھر کی حالت دکھائی جس میں پولیس ان کے گھر کا جائزہ لے رہی تھی، ٹک ٹاکر جوڑے نے بتایا کہ وہ دونوں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دو دن سے خیرپور گئے ہوئے تھے اور جب وہ گھر لوٹے تو دیکھا سارا نظام درہم برہم ہے اور چیزیں بکھری ہوئی ہیں، ذوالقرنین کے مطابق ڈاکو کنول کا سارا زیور لے گئے۔
ویڈیو میں ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ڈاکو مہنگے پرفیومز سمیت کئی دیگر قیمتی اشیاء بھی لے گئے۔خیال رہے کہ کنول آفتاب اورذوالقرنین کے ٹک ٹاک پر لاکھوں فالورز ہیں۔