ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران کو نااہل کرنا، مائنس کرنا اور جیل بھیجنا ممکن نہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ تناؤ اور کھچاؤ بحران پیدا کرے گا جبکہ عمران خان کی جیت کے ڈر سے 11 حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کے رونے سے بجلی اور پیٹرول سستا نہیں ہو گا، ایل سی نہیں کھلے گی تو کارخانے کیسے چلیں گے؟ سندھ میں گندم، کپاس اور گنا نہ ہو گا تو غذائی قحط ہو گا۔ لاڑکانہ، نواب شاہ تک بھی مدد نہیں پہنچی۔ صرف الیکشن ہی حل ہے۔
تناؤ اور کھچاؤ بحران پیدا کرے گا۔ عمران خان کی جیت کے ڈرسے11حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے۔مفتاح کے رونے سے بجلی اورپٹرول سستا نہی ہوگا۔LCنہی کھلے گی توکارخانے کیسے چلیں گے۔سندھ میں غذائی قحط ہوگا،گندم،کپاس اورگنا نہ ہوگا،لاڑکانہ،نواب شاہ تک بھی مدد نہی پہنچی۔صرف الیکشن ہی حل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 11, 2022
شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے اور معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی۔ لوگ خود بخود سڑکوں پر ہوں گے اور سیلاب نے تو پیپلز پارٹی کی سیاست دفن کر دی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف، شہباز شریف کی بات نہیں مانے گا جبکہ عمران کو نااہل کرنا، مائنس کرنا اور جیل بھیجنا ممکن نہیں۔ عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائے گی۔
پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔معاشی تباہی،سیاسی عدم استحکام اور مہنگائی انہیں لے ڈوبے گی۔لوگ خود بخود سڑکوں پہ ہوں گے۔سیلاب نےPPPکی سیاست دفن کردی ہے۔نواز شریف شہباز شریف کی بات نہیں مانےگا۔عمران کونااہل کرنا،مائینس کرنا،جیل بھیجنا ممکن نہی۔عدلیہ کی دانشمندی عنقریب الیکشن کروائےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 11, 2022