نائن الیون حملوں کواکیس برس بیت گئے

11 Sep, 2022 | 11:12 AM

ویب ڈیسک: نائن الیون حملوں کو اکیس برس بیت گئے، گیارہ ستمبر دو ہزار ایک میں امریکا کے شہر نیویارک میں دہشت گردی کی وہ کارروائی ہوئی تھی جس نے دنیا کا منظر نامہ بدل کر رکھ دیا۔

گیارہ ستمبر دو ہزار ایک وہ منگل کا دن تھا جب خودکش حملہ آوروں نے چار امریکی مسافر بردار طیارے اغوا کر کے انہیں نیویارک اور واشنگٹن میں اہم عمارتوں سے ٹکرانے کے منصوبے پر عمل کیا۔

تین طیارے مقررہ اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہے، جب کہ ایک ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ ان حملوں میں تین ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس واقعے کو نائن الیون حملوں کے نام سے یاد کیاجاتا ہے اور یہ حملے نہ صرف امریکیوں بلکہ پوری دنیا کے لیے اکیسویں صدی کے اذیت ناک ترین واقعات میں ایک قرار دیے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں