ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، اس دوران سیلاب متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کے پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر طاہر جاوید نے سیلاب متاثرہ کاشت کاروں کو مفت سولر پمپس فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ امریکا میں رہنے والے پاکستانیوں کا مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کے لیے جذبہ قابلِ تعریف ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔