رابی پیرزادہ کارحادثے کا شکار؛ کس حال میں؟ تصاویر سامنے آگئیں

11 Sep, 2021 | 10:18 PM

M .SAJID .KHAN

(زین مدنی)  شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی کرنے والی سابق اداکارہ رابی پیرزادہ کا ایکسیڈینٹ ہوگیا،شدید چوٹیں آئیں،سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق شوبز کی دنیا کو خیر آباد کہنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ حادثےکا شکار ہوگئیں،گلوکارہ رابی پیرذادہ کار حادثے میں زخمی ہوئیں جس میں انہیں شدید چوٹیں آئیں۔رابی پیرذادہ نے اپنے کار حادثے کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شئیر کیں اور بتایا کہ انہیں ہاتھ بازو اور پاؤں پر شدید چوٹیں آئیں ہیں لیکن وہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں کہ ان کی جان محفوظ رہی ۔
 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے رابی پیرزادہ کا کہناتھا کہ کیا میرے دشمنوں کو خوش ہونے کا حق نہیں،کل ایک چھوٹا سا ایکسیڈنٹ ہو گیا، میری دعا ان سب کے لیے ہے جو میرا ساتھ دیتے ہیں،مگر اللہ ان کو بھی کبھی تکلیف نا دے جو میرا دل دکھاتے ہیں،چھوٹی سی زندگی، پھر نا میں نا آپ۔ بس ہمارے اعمال۔ رابی

کیا میرے دشمنوں کو خوش ہونے کا حق نہیں۔ کل ایک چھوٹا سا ایکسیڈنٹ ہو گیا۔ میری دعا ان سب کے لیے ہے جو میرا ساتھ دیتے ہیں۔ مگر اللہ ان کو بھی کبھی تکلیف نا دے جو میرا دل دکھاتے ہیں۔ چھوٹی سی زندگی، پھر نا میں نا آپ۔ بس ہمارے اعمال۔ رابی pic.twitter.com/cRRS12TSJa

مزیدخبریں