علیزے شاہ کی نٹ کھٹ انداز میں نئی ویڈیوز منظر عام پر

11 Sep, 2021 | 08:56 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف ادکارہ علیزے شاہ اپنے بولڈ اور منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں، اداکارہ نے اب کی بار منفرد انداز اپناتے اپنے انسٹاگرام پر  ویڈیوز شیئر کیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظرآتی ہیں، انسٹا پرویڈیوز اور تصاویر لگا کر  مداحوں کو اپنی مصروفیات سے باخبر رکھتی ہیں، خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اداکارہ کی ڈراموں میں پرفارمنس نے دیکھنے والوں سے خوب داد سمیٹی اور بہترین اداکاری کرتے ناظرین کو محظوظ بھی کیا۔

اداکارہ علیزے شاہ نے اب کی بار انسٹاگرام سٹوری کی ویڈیوز شیئر کیں جن میں ان کو اپنے بالوں اور منہ کے مختلف انداز بناتے دیکھا جاسکتا ہے،نیلا لباس زیب تن کئے اور میک اپ کیساتھ کانوں ایئر پوڈز لگائے بیٹھی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  سوشل میڈیا سٹار ناصر خان جان نے ان پر الزام لگایا کہ اداکارہ نے میرے انداز کو کاپی کیا،ایک انسٹاگرام پوسٹ میں ناصر نے اپنی اور علیزے شاہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”علیزے میرے بالوں کو کاپی کریں“۔

 ناصر خان جان نےاپنے آپ کو ایک مشہور شخصیت بھی قرار دیا اور مزید لکھا کہ مشہور شخصیات کے درمیان ایک دوسرے کا انداز نقل کرنا ایک عام بات ہے۔

مزیدخبریں