وزیراعظم نے علیم خان کے استعفیٰ دینے پر کیا کہا؟ تفصیلات آگئیں

11 Sep, 2021 | 07:54 PM

M .SAJID .KHAN

(وسیم احمد)سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا وزارت چھوڑنے کا فیصلہ،، وزیراعظم نے استعفی دینے سے روک دیا,علیم خان کہتے ہیں وزیراعظم نے انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سینئر صوبائی وزیرعلیم خان نے وزیراعظم کو زبانی طور پر وزارت پر کام کرنے سے معذرت کی، جس پر وزیراعظم نے انہیں مستعفی ہونے سے روک دیا۔

علیم خان کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے انہیں استعفیٰ سے منع کرتے ہوئے انتظار کر نے کی ہدایت کی ہے، علیم خان نے کہا کہ وزیراعظم سے رابطے میں ہوں، وزیراعظم کو درخواست کی ہے کہ استعفیٰ منظور کریں، علیم خان نے کہا کہ میرے استعفے کا تعلق پارٹی سے ناراضگی نہیں، پارٹی سے وابستگی اسی طرح ہے جس طرح10سال پہلے تھی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پنجاب کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے اگست میں وزیراعظم سے ملاقات میں استعفی پیش کیا تھا،وزیراعظم عمران خان نے تاحال علیم خان کا استعفی قبول نہیں کیا، علیم خان نے ذاتی مصروفیات کی بنیاد پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں