نویں جماعت کے طلبہ کے وارے نیارے؛ اہم خبر آگئی

11 Sep, 2021 | 06:45 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(اکمل سومرو)لاہور بورڈ کے تحت نویں جماعت کے طلبہ کو خوشخبری سنادی، لاہوربورڈ9ویں جماعت کی رجسٹریشن کیلئےفیس وصول نہیں کرےگا۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے نہم جماعت کو طلبہ کو خوشخبری سنادی،لاہوربورڈ9ویں جماعت کی رجسٹریشن کیلئےفیس وصول نہیں کرےگا،نویں جماعت کےطلبہ سےرجسٹریشن کی مدمیں8سوروپےوصول نہیں ہوں گے،لاہوربورڈ9ویں جماعت کےسرکاری طلبہ سےصرف پراسیسنگ فیس لےگا،سرکاری طلبہ کی پراسیسنگ فیس395روپےہے۔

قبل ازیں یہ اطلاعات موصول ہوئیں تھیں کہ لاہور بورڈ کے تحت نویں جماعت کے طلبہ کی رجسٹریشن کے لئے15 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی ہے،بورڈ حکام کے مطابق نویں جماعت کے طلباء سے 1195 روپے سنگل فیس کےساتھ رجسٹریشن ہوگی،پرائیویٹ سکولوں کو اپنے طلبہ کی رجسٹریشن مقررہ وقت میں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بورڈ کے مطابق 16 ستمبر سے 30 ستمبر تک رجسٹریشن کرانے والے طلبہ سے پانچ سو روپے یومیہ جرمانہ وصول کیا جائے گا،آن لائن رجسٹریشن کے دوران طلبہ کے ب فارم کا نمبر اور سرپرست کا شناختی کارڈ نمبر بھی درج کرنا ہوگا۔

دوسری جانب  لاہور میں شام کے اوقات میں کھلنے والی اکیڈمیوں کو بند کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، کمشنر آفس میں اس ضمن میں منعقد ہونیوالے اجلاس کے دوران ہی پولیس حکام کو ہدایات جاری کی گئیں کہ اکیڈمیز میں فزیکل کلاسز بند کرائی جائیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اکیڈمیز بند کرانے کے احکامات پر عملدرآمد کرانا ہوگا،اکیڈمیز میں کلاسز کے علاوہ ٹیسٹ سیشن کی بھی اجازت نہیں ہوگی، گلی محلوں کی سطح پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے اکیڈمیوں کیخلاف آپریشن کیا جائے گا۔

مزیدخبریں