قذافی بٹ: وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افغانستان سے نکلنے کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، الزام لگاتے ہیں پنج شیر پاک فوج نے فتح کیا ،لیکن دنیا اندھی نہیں ، سب دیکھ رہی ہے۔
نظریہ پاکستان ٹرسٹ مین خطاب کرتے ہوئےحافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ کہ طالبان نے واضح طور پر کہا ہے کہ افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہم چاہتے ہیں دنیا افغانستان کی مدد کرے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی ناکامی کے بعد اب فرقہ ورانہ فسادات و تخریب کاری پر اتر آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو پاکستان اور افغانستان کی عورت کی بہت فکر ہے، عافیہ صدیقی کی دنیا کو کیوں فکر نہیں ہے ؟