ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین سے زیادتی کے پچاس فیصد مقدمات جھوٹے نکلے

Women rape cases
کیپشن: Women rape
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: شہر میں خواتین سے زیادتی کے پچاس فیصد مقدمات جھوٹے ہونے پر پولیس نے خارج کر دیئے۔ 113 مقدمات تاحال زیر تفتیش جبکہ 42 خواتین نے اپنا میڈیکل کروانے سے ہی انکار کر دیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال 26 اگست تک صوبائی دارالحکومت میں خواتین سے زیادتی کے پچاس فیصد مقامات جھوٹے نکلے ہیں۔ رواں سال شہر کے تھانوں میں 368 مقدمات درج کیے گئے تھے، جن میں درج مقدمات میں سے 113 کیسز زیر سماعت ہیں۔ پولیس نے 86 مقدمات کے چالان مکمل کرکے عدالتوں میں جمع کروا دیئے۔

عدم پیروی، صلح اور تفتیش کی بنیاد پر 101 مقدمات کو خارج کر دیا گیا، اسی طرح درج مقدمات میں سے 42 خواتین نے اپنا میڈیکل ہی نہ کرایا جبکہ بے گناہ 61 افراد کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے گئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق نامعلوم  72 ملزموں کو پولیس تاحال گرفتار نہ کرسکی جبکہ 14 ملزموں کو اشتہاری قرار دیا گیا۔