کورونا ویکسین لگوانے والوں میں موت کی شرح کتنے فیصد؟ نئی تحقیق

11 Sep, 2021 | 04:26 PM

ویب ڈیسک: امریکی سائنسدانوں کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ویکسین کی مکمل خوراکیں لینے والے افراد میں ان لوگوں کی نسبت جن کی ویکسینیشن نہیں ہوئی، کورونا وائرس سے ہلاک ہونے کا خطرہ 11 گنا کم اور ہسپتال داخل ہونے کے امکانات 10 گنا کم ہو جاتے ہیں۔ 

موڈرنا ویکسین بھارتی ڈیلٹا کی قسم سے زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہے
 رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کا بھارتی ڈیلٹا ویرئنٹ بہت عام ہو چکا ہے، اس حوالے سے ایک جدید ترین تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ڈیٹا کے مطابق موڈرنا ویکسین بھارتی ڈیلٹا کی قسم سے زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہے تاہم اس کی وجوہات ابھی پوری طرح سامنے نہیں آسکیں۔
یہ تحقیق صدر جو بائیڈن کی اعلان کردہ اس حکمت عملی کے بعد سامنے آئی ہے جس میں 100 یا اس سے زیادہ ملازمین رکھنے والی کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ یا تو وہ اپنے عملے کی ویکسی نیشن کرائیں یا ہر ہفتے ان کا ٹیسٹ کرائیں۔

سی ڈی کے ڈائریکٹر روچیل والینکسی  کا کہنا تھا کہ صورت حال واضح ہوگئی ویکسینیشن کام کررہی ہے۔ پہلی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ چار اپریل سے 19 جون کے درمیان 13 علاقوں میں لاکھوں کیسز رپورٹ ہوئے۔ یہ کیسز ڈیلٹا ویرئنٹ سے قبل سامنے آئے تھے جن کا 20 جون سے 17 جولائی تک موازنہ کیا گیا۔
اس عرصے کے دوران ویکسین لگوانے والے ایک شخص میں کورونا سے متاثر ہونے کا امکان بڑھا یعنی اس وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ جو ویکسین نہ لگوانے والے افراد سے 11 گنا کم تھا جو بعد میں پانچ گنا کم ہوگیا۔
موڈرنا95 فیصد،فائزر80 فیصد،جانسن اینڈ جانسن 60 فیصد کارگر
جون سے اگست تک کے جائزے پر مبنی ایک اور تحقیق میں اس وبا کا شکار ہو کر ہسپتال میں داخل ہونے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ویکسین لگوانے والوں کے ہسپتال میں داخل ہونے کے امکانات بہت کم تھے۔ موڈرنا کی افادیت 95 فیصد جبکہ فائزر کی 80 اور جانسن اینڈ جانسن کی 60 فیصد تھی۔

مزیدخبریں