یونیورسٹی ڈگری مکمل کرنے کیلئے ٹائم فریم طے کردیا گیا

11 Sep, 2021 | 03:58 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ڈگریاں مکمل کرنے کیلئے مدت مقرر کردی۔ ایف اے کے بعد 2 اور زیادہ سےزیادہ 5 سال میں ڈگری مکمل کرنا لازمی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ڈگریوں کو مکمل کرنے کا ٹائم فریم دے دیا ہے۔ پوسٹ گریجوایٹ ڈپلومے ایک سے 3 سال میں مکمل کرنے ہونگے۔ ایسوسی ایٹ ڈگری 2 سے 4 سال میں مکمل کریں، بی ایڈ ڈیڑھ سے 3سال میں مکمل کرنا ہوگا جبکہ ڈھائی سال بی ایڈ ڈگری پروگرام زیادہ سے زیادہ 5سال میں مکمل کرنا ہوگا۔ 

اسی طرح 4 سالہ بی ایڈ ڈگری پروگرام زیادہ سے زیادہ 8 سال جبکہ تمام ماسٹر ڈگری پروگرامز کم سے کم 2 زیادہ سے زیادہ 4 سال میں مکمل کرناہوگا۔ 

مزیدخبریں