ویب ڈیسک : ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ترجمان شوکت ورک نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان خیریت سے ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے بیان کے مطابق شوکت ورک کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال کی خبریں جھوٹی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جلد صحت یابی کی دعا کی درخواست ہے۔دعا ہے اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صحت اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔
دوسری جانب محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے تمام تر افواہوں اور جھوٹی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ الحمدللہ اللہ پاک کے کرم سے میں بالکل ٹھیک ہوں۔
محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ویڈیو پیغام جاری کر دیا گیا ہے الحمدللہ اللہ پاک کے کرم سے وہ بالکل ٹھیک ہے اللہ پاک انکو صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور یہ ملک پاکستان کو دنیا میں اور روشن کریں ???????? pic.twitter.com/eX0f2vxF3N
— Muhammad Faiz Ul Mukhtar Noori (@F_i_Z_lYl9) September 11, 2021