ویب ڈیسک : افغان خواتین کی میتوں کی براستہ واہگہ بھارت سے افغانستان منتقلی کی اجازت،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ’دو افغان خواتین کی میتوں کو انڈیا سے واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان لانے کی اجازت دی گئی ہے.‘
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا ٹویٹر پر جاری بیان میں کا کہنا تھا کہ ’میتوں سمیت پانچ لواحقین آج واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔ میتوں کو آج ہی واہگہ سے براستہ طورخم بارڈر افغانستان لے لایا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ’ افغان خواتین کی میتوں کی افغانستان میں تدفین کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اجازت دی گئی ہے۔میتوں کے ساتھ پانچ لواحقین کو بھی براستہ واہگہ پاکستان آنے کی اجازت دی گئی ہے۔‘ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ’پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کی امداد جاری رکھے گا۔
افغان خواتین کی میتوں کی براستہ واہگہ بھارت سے افغانستان منتقلی کی اجازت
11 Sep, 2021 | 03:50 PM