ویب ڈیسک: ہارر فلمیں، کچھ لوگوں کے لئے یہ ناقابل برداشت خوفزدہ کردینے والا تجربہ ثابت ہوتا ہے لیکن کچھ لوگوں کو صرف پسند ہی ہارر فلمیں ہوتی ہے تو ایسے لوگوں کیلئے اب صرف فلمیں دیکھ کر پیسہ کمانے کا بڑا موقع آگیا۔
تفصیلات کے مطابق فائنانس بز نام کی ایک کمپنی ایسے کسی شخص کی تلاش کررہی ہے جو ان کیلئے 13 ڈراؤنی فلمیں دیکھ کر بتا سکے کہ فلم سے اس کو کتنا ڈر لگا۔ اس دوران کمپنی ایک فٹ بینڈ کے ذریعہ فلم دیکھنے والے شخص کی ہارٹ بیٹ مانیٹر کرے گی اور دیکھے گی کہ لو بجٹ والی فلمیں بھی شخص کو اتنا ہی ڈرا پاتی ہیں یا نہیں جتنا بڑے بجٹ کی فلمیں ڈراتی ہیں، اس شخص کو فلم کو ریٹ بھی کرنا ہوگا۔
اس طرح کمپنی یہ پتہ لگائے گی کہ جتنا روپے ہارر فلموں کو بنانے میں لگایا جارہا ہے آیا اتنا پیسہ اصل میں لگانا ٹھیک ہے بھی یا نہیں۔ کون سی فلمیں فہرست میں شامل ہیں؟
(1)سا ( 2) ایمیٹی ویلے ہارر (3) اے کوائٹ پلیس (4)اے کوائٹ پلیس پارٹ 2 (5)کینڈی مین (6)انسائٹیس (7)سینیسٹر (8)دی بلیئر وچ پروجیکٹ (9)گیٹ آوٹ (10)دی پرز (11)ہیلوئن (12)پیرانارمل ایکٹیویٹی (13)اینابیل۔
فلم دیکھنے کے بعد اس کو تقریبا دو لاکھ روپے پاکستانی ملیں گے اور اس کے ساتھ ہی 50 ڈالر فلم کے دوران کچھ کھانے پینے کیلئے دیئے جائیں گے۔
کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک فارم جاری کیا ہے، جس کو بھرنا ہوگا اور کمپنی اس میں سے لوگوں کو سلیکٹ کرے گی۔ 26 ستمبر تک ہی یہ فارم بھرا جاسکتا ہے۔ یکم اکتوبر تک امیدواروں کو سلیکٹ کیا جائے گا اور اس سے ای میل کے ذریعہ رابطہ کیا جائے گا جبکہ چار اکتوبر تک کمپنی فٹ بینڈ بھیج دے گی۔
امیدوار کے پاس 9 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک کا وقت رہے گا جب وہ فلمیں دیکھ کر اپنی رپورٹ تیار کرسکتا ہے۔ اپلائی کرنے کیلئے سب سے بڑی شرط یہ ہے کہ امیدوار صرف امریکہ کا ہی رہنے والا ہو اور اس کی عمر کم سے کم 18 سال ہونی چاہئے۔