نیٹ فلیکس  کا بغیر اضافی چارجز کے ویڈیو گیمز متعارف کرانے کا اعلان

11 Sep, 2021 | 02:20 PM

 ویب ڈیسک : نیٹ فلیکس  نے ٹی وی شوز اور فلموں کے بعد اب ویڈیو  گیمنگ کی سروس بھی متعارف کرادی ۔

 نیٹ فلیکس نے فیس بک کے ایک سابق ایگیزیکیٹو مائیک ورڈو کو ویڈیو گیمنگ  سروسز  کی مارکیٹنگ کے لئے ہائر کیا ہے انہیں نائب صدر کا عہدہ دیا گیا ہے ۔فیس بک سے قبل ورڈو الیکٹرانک آرٹس کے لیے موبائل کے سینیئر نائب صدر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے جہاں انہوں نے ’پلانٹس ورسز زومبیز ٹو‘، ’دا سمز فری پلے‘ اور ’سٹار وارز: گیلکسی ہیروز‘ جیسے موبائل گیمز کی ڈویلپمنٹ میں کردار ادا کیا۔  ذرائع کے مطابق نیٹ فلیکس اپنے پلیٹ فارم پر اگلے سال سے ویڈیو گیمز کی سروس فراہم کرنا چاہتا ہے۔ اس سروس کے لیے مزید چارجز عائد کرنے کا ارادہ نہیں۔ دوسری طرف  نیٹ فلیکس نے سٹرینجر تھنگز اور منی ہائسٹ جیسے شوز پر مبنی گیمز ڈویلپ کرنے کے لیے رائٹس بھی خرید لیے ہیں جن میں صارفین کہانی اور کرداروں کے اعمال کو خود چلا سکیں گے۔

مزیدخبریں