ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی ایجوکیشن اتھارٹیز میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

School Education Department
کیپشن: School Education Department
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی رامے) پنجاب میں صوبائی ایجوکیشن اتھارٹیز میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ رپورٹ جاری کر دی۔

پنجاب کی 19 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز میں 17 ارب روپے سے زائد رقم کی بے ضابطگیاں کی گئیں، آڈٹ رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور ،قصور، اٹک، بھکر، چکوال، گوجرانوالہ ،گجرات، حافظ آباد سمیت دیگر اضلاع کی ناقص کارکردگی سامنے لائی گئی جس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے خلاف قانون 7 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کرنے کے 175 کیسز کی نشاندہی کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ناقص انتظامی کنٹرول سے قومی خزانے کو 6 ارب سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑا اور آڈٹ رپورٹ میں کمزور اور ناقص حکمت عملی سے پہنچنے والے 2 ارب روپے کے نقصان کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جبکہ آڈٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ ایک ارب روپے سے زائد رقم خرچ کیے جانے کا ریکارڈ ہی آڈٹ کیلئے فراہم نہیں کیا گیا۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے خلاف قانون ادائیگیوں کی انکوائری کرنے کی سفارش کر دی ہے اور اداروں کے سربراہوں کو کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے افسروں کے خلاف کارروائی کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer