ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم سرکاری ادارے سے کروڑوں کا لہسن چوری

اہم سرکاری ادارے سے کروڑوں کا لہسن چوری
کیپشن: G-1 garlic
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی زرعی تحقیقاتی اداے این اے آر سے کروڑوں کا لہسن چوری ہوگیا۔

انتظامیہ نے مبینہ بڑی واردات چھپانے کے لیے صرف 16 تھیلے کی چوری ظاہر کی گئی۔چوری تحقیقات کے لئے مقامی پولیس کو آگاہ کرنے کی بجائے خودساختہ انٹرنل انکوائری کمیٹی بنادی۔ ذرائع کے مطابق این اے آر سی میں 5 ایکڑ اراضی پر نئی جی ون قسم کا لہسن کاشت کیا گیا۔

پانچ ایکڑ سے لہسن کی پی 40 ہزار کلو گرام پیداوار ہوئی جو کروڑوں میں بنتی ہے۔ این اے آر سی انتظامیہ کے پاس اس وقت 5 ہزار کلو گرام لہسن کا بیج ہے۔ جی ون لہسن کی باقی مقدار کہاں گئی؟ کون لے گیا کوئی ریکارڈ موجود نہیں. لہسن بیج کے 16 بیگ چوری میں ظاہر کرکے رپورٹ کیا گیا۔

ایک کلوگرام لہسن کی اس وقت قیمت مارکیٹ پرائس 4 ہزار روپے فی کلو ہے۔لہسن چور تلاش کرنے کے لیے 4 رکنی کمیٹی بھی ذمہ داروں کار تعین نہ کرسکی، تحقیقاتی کمیٹی 3 روز میں ڈی جی این اے آر سی کو رپورٹ پیش کرے گی۔ لہسن چیئرمین پی اے آر سی کے حکم پر ویئر ہاوس میں رکھوایا گیا تھا جبکہ ڈی جی این اے آر سی لہسن بیج کی نگرانی پر مامور تھے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer